آج چین سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز ملنے کی امید
اسلام آباد: آج چین سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔
ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو اس ترسیل کے بارے میں سوفٹ کوڈ موصول ہوگیا ہے، مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں آج رات چین سے رقم منتقل ہو جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چین کی جانب سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے۔
دھیان رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، چین پاکستان کو یہ رقم واپس کررہا ہے۔
یہ بھی خیال رہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے بھی چین نے پاکستان کا ہر ممکن ساتھ دیا ہے۔