پٹرولیم لیوی بڑھاکر پاکستان نے پیشگی شرائط پوری کردیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھرپیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کرکے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کردی ہیں۔
ایستھرپیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کردی ہیں۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہوجاتی ہے تو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اجلاس پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے 4 ارب ڈالر فنڈنگ کی یقین دہانیوں سے مشروط ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان کو قرض کی فراہمی کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔