خلیل قمر شہرت کیلیے اپنا نام خواتین کیساتھ لازمی جوڑتے ہیں، ریشم

کراچی: فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہیں کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر اداکارہ ماہرہ خان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں ریشم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خلیل الرحمٰن قمر بہت اچھے لکھاری ہیں اور ان جیسے لکھاری بہت کم ہیں، وہ بہترین ڈائیلاگ لکھتے ہیں۔
ریشم نے مزید کہا لیکن جب میں سوشل میڈیا پر دیکھتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ ڈراما نگار ایک اداکارہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
ریشم کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن کہتے رہتے ہیں کہ انہوں نے ماہرہ خان کو ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں چانس دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ماہرہ خان کو ٹی وی چینل اور پروڈیوسر نے کاسٹ کیا، اس میں ڈراما لکھاری کا کوئی ہاتھ نہیں ہوتا، خلیل الرحمٰن قمر نے صرف ’صدقے تمہارے‘ لکھا اور پروڈیوسرز کو دے دیا۔
ریشم نے مزید کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر شہرت کے لیے اپنا نام کسی نہ کسی اور خاص طور پر خواتین کے ساتھ لازمی جوڑتے ہیں۔
ریشم کے بیان سے قبل گزشتہ ماہ جولائی کے آخر میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک بار پھر کہا تھا کہ وہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 2014 کے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرکے غلطی کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔