سجل علی محبت کے معنی کیوں تلاش کررہی ہیں؟

کراچی: اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں۔
حال ہی میں نجی میڈیا کی جانب سے سجل علی سے سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی میں محبت کا کیا مطلب ہے؟
اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں اور میرے پاس آج بھی کوئی جواب نہیں ہے۔
اداکارہ سجل علی کا کہنا تھا کہ میرے پاس محبت بہت سے طریقوں سے آئی ہے لیکن ابھی تک نہیں جانتی کہ یہ کیا ہے، نہیں سوچتی کہ کبھی اس سوال کا جواب تلاش کر پاؤں گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ 2020 میں احد رضا میر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور وکی پیڈیا کے مطابق امسال ان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔