پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں مہمان قومی ٹیم نے میزبان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جیت میں فخر زمان، خوش دل شاہ، شاداب خان اور محمد نواز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر محض 24 رنز پر پاکستان کے 4 اہم بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے، اس مشکل وقت میں فخر زمان اور خوش دل کے درمیان 56 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔
بنگلادیش نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ بنگلادیش کی جانب سے عاطف حسین 36 اور مہدی حسن 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین وکٹیں لیں، محمد وسیم کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔
پاکستان نے 20 ویں اوور میں ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور خوش دل شاہ 34/34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاداب خان اور محمد نواز بالترتیب 21 اور 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔حسن علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔