پاکستان نے افغانستان کو اپنی فضا اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دیدی، پینٹاگون کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی پینٹاگون کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینے کے لیے فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کا دعویٰ انڈو پیسیفک افیئرز کے لیے امریکی نائب وزیر دفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہیلوے کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔
ڈیوڈ ہیلوے نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان میں امریکی موجودگی میں مدد کے لیے پاکستان کے اوپر فلائٹ اور زمین کے استعمال کی اجازت بھی دے دی ہے۔
دھیان رہے کہ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا تھا تاہم بعد میں امریکی صدر بائیڈن نےاعلان کیا کہ یکم مئی سے امریکی افواج کا انخلا شروع ہوجائے گا اورانخلاء کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائے گا۔