پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز ملتوی

کراچی: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیریز 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کی گئی، پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ آج رات واپس وطن روانہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 18 دسمبر سے کراچی میں ہی شروع ہونی تھی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ محمد رضوان نے 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی عمدہ باریاں کھیلیں اور 158 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔