فیس نہ دینے پر نکالا گیا بچہ اسکول کے باہر چپس فروخت کرنے پر مجبور

کراچی: مالی پریشانی کے باعث غریب بچے کے سرپرست فیس ادا نہ کرسکے، جس پر اسے اسکول سے نکال دیا گیا، اس کے بعد بچے نے اسکول کے باہر ہی چپس فروخت کرنا شروع کردیے۔
یوں اُس کی حلال روزی کا ایک در کھلا تو دوسری جانب اسکول کے مالکان کی اصلیت کا پردہ بھی چاک ہوگیا، جن کا مطمع نظر علم کی شمع روشن کرنا نہیں بلکہ اپنی تجوری بھرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی کے ایک اسکول میں فیس کی عدم ادائیگی پر بچے کو اسکول سے نکال دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اسکول میں بچے کے 17 ہزار روپے کے واجبات تھے جس پر انتظامیہ نے اسے اسکول سے نکال دیا۔
بچے کا والد اسکول کے باہر ٹھیلے پر آلو کے چپس فروخت کرتا تھا لیکن اسکول سے نکالے جانے کے بعد اب بچے نے بھی والد کے ساتھ اپنے ہی اسکول کے باہر چپس بیچنا شروع کردیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔