پاک بحریہ کیلیے تیار کردہ دوسرے ٹائپ 054 فریگیٹ کی تعارفی تقریب

بیجنگ: پاکستان نیوی کے لیے بننے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی تعارفی تقریب کا انعقاد چین میں کیا گیا۔
اس تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں کا کہنا تھا کہ ان جہازوں کی شمولیت پاکستان کے بحری دفاع اور حربی صلاحیتوں میں خاطرخواہ اضافہ کرے گی۔
کموڈور اظفر ہمایوں نے کورونا وبا کے باوجود ہوڈونگ ژونگوا شپ یارڈ اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے اس پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے پر اُن کی محنت اور جذبے کی ستائش کی۔
ٹائپ 054 فریگیٹ پاک بحریہ کے بیڑے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جہاز ہوں گے، جن میں جدید ترین سطح آب، زیر آب اور فضائی ہتھیاروں کے سسٹم نصب ہوں گے، یہ جہاز الیکٹرونک وارفیئر، فضائی و سمندری سرویلنس اور ایکوسٹک سنسرز سے لیس ہیں جو کمبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں۔
دھیان رہے کہ پاک بحریہ نے چار ٹائپ 054 A/P فریگیٹ کا معاہدہ 2017 میں کیا تھا، تمام جہاز اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق فراہم کیے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔