جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دوروں کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے 32 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے 32 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شرجیل خان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ارشد اقبال اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم جونیئر کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان) حیدر علی، آصف علی، محمد حفیظ، محمد رضوان اور سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، دانش عزیز، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال، حارث رؤف، حسن علی، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، امام الحق، سعود شکیل، دانش عزیز، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن علی، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر شامل ہیں۔
زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز ڈاہانی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر زاہد محمود کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، دیگر ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عابد علی، عمران بٹ اظہر علی، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، سرفراز احمد، حارث رؤف، حسن علی، شاہین آفریدی، شاہ نواز ڈاہانی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔