دو وہیل نے مل کر 17 شارک کا خاتمہ کر ڈالا

جوہانسبرگ: دو وہیلوں نے کیا 17 شارک کا انکائونٹر، جنوبی افریقا میں دو وہیل نے مل کر ایک ہی حملے میں 17 شارک کو مار ڈالا جو ایک غیرمعمولی واقعہ ہے۔
جنوبی افریقا کے پانیوں میں وہیل کے ایک جوڑے پر ماہرین کی گہری نظر ہے جو تیز شکاری کہلاتے ہیں لیکن حال ہی میں حیرت انگیز طور پر دونوں نے مل کر دو گھنٹے میں 17 ’سیون گِل‘ شارک مار ڈالیں اور یہ واردات ایک چھوٹے سے علاقے میں کی گئی۔

دیکھا گیا کہ دونوں وہیل بار بار غوطہ لگا کر گہرائی میں گئیں اور یہ عمل دو گھنٹے تک برقرار رہا۔ اس کا مشاہدہ مرین ڈائنامکس کنزرویشن ٹرسٹ کے ماہرین نے کیا ہے۔ یہ واقعہ پرلی بیچ پر پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ سیون گل شارک کی لمبائی دس فٹ تک ہوتی ہے لیکن اورکا نے اس جسامت کے باوجود انہیں مارڈالا۔

نروہیلوں کا یہ جوڑا خوف ناک شکاری قرار پاچکا اور اس بار شکار ہونے والی تمام شارک کے جگر کھائے گئے یا چبائے گئے تھے۔ مرنے والی شارک کچھ دن بعد ساحل پر بھی آگئیں اور ان پر مزید غور جاری ہے۔ 2009 میں شکاری وہیلوں کو پہلی مرتبہ دیکھا گیا تھا اور سائنس داں مسلسل ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔