عمران عباس نے پاکستانی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

دبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
عمران عباس بولی وُڈ میں بپاشا باسو کے ساتھ فلم ’Creature 3D‘ میں بے حد پسند کیا گیا جب کہ انہیں اے دل ہے مشکل جیسی بڑی فلم میں کیمیو رول ادا کرتے بھی دیکھا گیا۔

خوبرو اداکار عمران عباس ایک بار پھر بھارتی پنجابی فلم جی وی سوہنیا جی اور دو دیگر بین الاقوامی فلموں کی تیاری کررہے ہیں، تاہم عمران عباس کو آج تک پاکستانی فلموں میں کام کرتے نہیں دیکھا گیا۔
گزشتہ دنوں عمران عباس مرزا ملک شو میں شریک ہوئے، جہاں ان سے یہی سوال کیا گیا کہ آخر وہ پاکستانی فلموں میں کام کیوں نہیں کرتے؟
اداکار نے جواب میں کہا کہ پاکستان میں فلمیں ٹھوس اسکرپٹ پر نہیں بن رہیں، اس لیے وہ اب تک کوئی فلم سائن نہیں کرسکے۔

عمران عباس نے مزید کہا کہ پاکستانی سنیما سے حال ہی میں آنے والی تمام فلمیں انہیں آفر کی گئی تھیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی سنیما اس وقت اس پوزیشن میں نہیں اور اسی لیے وہ پاکستانی فلموں پر بھارتی فلموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ماضی میں بلال عباس کو بولی وُڈ کی بلاک بسٹر فلم رام لیلا کی بھی پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی، تاہم یہ فلم رنویر سنگھ کو مل گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔