سردرد کے شکار ویتنامی باشندے کا آپریشن، چینی چمچے برآمد

کوانگ بِن: ویت نام سے تعلق رکھنے والا فرد جو چند مہینوں سے شدید سر درد میں مبتلا تھا، اس کے دماغ کا جب آپریشن کیا گیا تو چین کے روایتی لکڑی کے چمچے chopsticks برآمد ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویت نام کے صوبے کوانگ بِن کے رہائشی شہری کو 5 ماہ سے سر میں درد تھا، حتیٰ کہ بینائی سے محروم ہوچکا تھا۔
نامعلوم شخص کو شہر ڈونگ ہوئی کے کیوبا فرینڈشپ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ متاثرہ شخص کی ناک سے سیال بھی خارج ہونے لگا تھا۔ پوچھے جانے پر اس شخص نے علامات کی کوئی ممکنہ وجہ ظاہر نہیں کی۔
لیکن جب سی ٹی اسکین کرایا گیا تو اس میں نیوموسیفیلس ظاہر ہوا، جو اس حالت کو کہا جاتا ہے جس میں دماغ کے حصوں میں ہوا پھنس جاتی ہے۔ سی ٹی اسکین میں متاثرہ شخص کی ناک سے اس کے دماغ تک جانے والی دو چیزیں بھی دکھائی دیں جو جسم کا حصہ نہیں تھیں۔ جب ان کا معائنہ کیا گیا تو وہ چاپ اسٹکس نکلیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔