آئمہ بیگ کا عیدالفطر کے موقع پر نئے گانے کی ریلیز کا اعلان

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عیدالفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
آئمہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں مداحوں کو خوش خبری سنائی کہ ان کا نیا گانا لانگ ٹائم 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ نیا گانا کافی عرصہ قبل تیار ہوگیا تھا، لیکن اسے اب عیدالفطر کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ ان کے خیال میں ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس گانے سے جڑ سکتا ہے اور لوگوں کو یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔