او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کا مظفر آباد کا دورہ

راولپنڈی: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے مظفر آباد کا دورہ کیا، انسانی امور سے متعلق تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور سفیر طارق علی بخت بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے صدر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے ملاقات کی اور مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملے۔ وفد نے کنٹرول لائن اور آزاد کشمیر کا دورہ کرانے پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کی صورت حال براہ راست دیکھنے کو ملی، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے اثرات کا بھی براہ راست مشاہدہ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔