افغان بھائیوں کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا، افغان وزیر خارجہ اور وفد کو یقین دلایا ہے کہ افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کے لیے ہم خوراک، ادویہ اور شیلٹرز بھجوارہے ہیں، افغان بارڈر سے پاکستان آنے والے شہریوں کو مفت کووڈ ویکسین لگائی جارہی ہے، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی برادری اپنی ذمے داری پوری کرے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سمیت عسکری حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں امن و امان کی صورت حال، بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور فینسنگ پر بریفنگ دی گئی، افغانستان سے بارڈر کے راستے پاکستان آمدورفت اور سییکیورٹی امور کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے امن و امان کے قیام کے لیے ضروری ہدایات بھی دیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔