نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپنے وطن واپس کب جائے گی؟

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بغِیر کھیلے آج شام تک اپنے ملک کے لیے روانہ ہوجائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز منسوخ کیے جانے کے بعد آج شام وطن واپسی متوقع ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے عین وقت پر سیریز منسوخ کرنے کا یک طرفہ فیصلہ سامنے آیا، مہمان اسکواڈ کی نیوزی لینڈ واپسی کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیم کی واپسی کی موومنٹ کے دوران انتظامات اسپیشل برانچ نے سنبھال لیے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد کے بعد سے سربراہان مملکت کی سطح کی سیکیورٹی دی جارہی ہے۔ ٹیم کی واپسی آج شام تک متوقع ہے تاہم ٹیم کو لے جانے والا طیارہ تاحال ایئرپورٹ پر نہیں پہنچا ہے۔
سیکیورٹی نکتۂ نگاہ سے واپسی کے حتمی وقت کو خفیہ رکھا جارہا ہے، تاہم ٹیم کی واپسی شام چار بجے سے چھ بجے کے درمیان تک متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز شروع ہونے سے کچھ وقت قبل نیوزی لینڈ نے اچانک یک طرفہ طور پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔