عمر شریف علاج کے لیے امریکا روانہ کب ہوں گے؟

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عمر شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے سے متعلق تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہوگیا ہے، امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں ایئر ایمبولینس پہنچ جائے گی۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، ایئر ایمبولینس کے حصول سے متعلق دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ‏شہباز گِل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ایئر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو ایئر ایمبولینس کے لیے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔