نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر

کرائسٹ چرچ: پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے، میزبان ٹیم کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
سیریز کے دوسرے ٹی20 میں کین ولیمسن 15 گیندوں پر 26 رنز بناکر انجری کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے جب کہ ان کے بعد ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی نے کی تھی۔
کین ولیمسن کی جگہ ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جو ممکنہ طور پر ڈیون کانوے کی جگہ وکٹ کیپنگ بھی کریں گے۔ کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کین ولیمسن کا یہی گھٹنا زخمی ہوا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی20 ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے اس مقابلے میں لازمی فتح درکار ہے۔ ہار کی صورت میں سیریز نیوزی لینڈ کے نام ہوجائے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔