ایک منٹ میں زیادہ سیٹی بجانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ

آئیڈاہو: گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے جنون میں مبتلا ڈیوڈ رش نے اس بار اپنی ساتھی کے ساتھ ٹیم بناکر ایک منٹ میں سب سے زیادہ سیٹی بجا کر ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے ریکارڈ کے لیے کی جانے والی حتمی کوشش سے قبل آندرے اور ٹولف اور جوناتھن ہینن کے ساتھ ٹیم بناکر دو علیحدہ مواقع پر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی، لیکن ہر بار متعدد وجوہ کی بنا پر کوشش کو نااہل قرار دیا۔
بعد ازاں ڈیوڈ رش نے ہینن کی بیٹی ایرِن کے ساتھ کوشش کر کے 86 بار سیٹی بجا کر ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل 2018 میں برطانوی جوڑی نے 78 بار سیٹی بجا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
واضح رہے ڈیوڈ رش اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔