وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس پر بھی گفتگو کی گئی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہوگا، افغان سرحد کی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کی معاشی صورت حال پربریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا جب کہ عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔