تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت

اسلام آباد: کورونا وبا کے اثرات میں کمی آنے کے بعد تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت مل گئی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔
گزشتہ ماہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں 16 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
شفقت محمود نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ 16 ستمبر سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔
اس سے قبل ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے تعلیمی ادارے این سی او سی کی سفارش پر دو ہفتے سے بند تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔