ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر مُدیر خان نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو صحت کے شعبے میں اصلاحات پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو دوران ملاقات ڈاکٹر مدیر نے ڈاکٹرز کے انٹری ٹیسٹ ایگزام اور نیشنل لائسنسنگ ایگزام کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو ترجیحی بنیادوں پر ان تحفظات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔