انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اچانک کیوں مستعفی ہوئے؟

لندن: اچانک سے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے اچانک استعفیٰ دے دیا، واٹمور کے عہدے کی مدت 5 سال تھی، تاہم وہ 10 ماہ عہدے پر رہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بورڈ چیئرمین کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں 13 اور 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا تھے، تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ نے بھی اچانک دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا، دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر واٹمور کو شدید تنقید کا سامنا تھا، انگلش اور دنیا بھر کے سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔