ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا، عدالت عالیہ میں رپورٹ جمع

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرادی گئیں، جن کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے، سابق وزیراعظم کی 8 جولائی 2021 کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی، جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پارکس اور رش والی جگہوں پر جانے سے بھی روک دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وبا کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے، نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہورہی ہے، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے اور انہیں لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہیے۔
رپورٹ کے متن میں ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کررہے جنہیں ان کی میڈیکل ہسٹری پتا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ان کی صحت سے مکمل آگاہ ہیں، لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہورہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔