عدالت عالیہ نے نواز شریف کی ضمانت پر سوال اُٹھادیے!

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر سوال اٹھادیے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا، بظاہر اس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہوچکا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں مفرور قرار دینے کے خلاف نواز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا نواز شریف کی دو اپیلیں زیر التوا ہیں، 8 ہفتے کی ضمانت کا کیا اسٹیٹس ہے؟ کیا نواز شریف کی وہ ضمانت ختم ہوچکی ہے۔
نواز شریف کے نمائندے نے عدالت کو بتایا ضمانت قائم ہے، پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی ابھی آرڈر کاپی موجود نہیں۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا بظاہر اس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت غیر موثر ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔