زرداریوں اور شریفوں کے پاس لوٹی دولت کا جواب نہیں، مُراد سعید

اسلام آباد: مراد سعید کا بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چوری کا حساب دینے کے لیے بلایا جاتا ہے یہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں، ان کی سیاست کا محور صرف لوٹ مار کے پیسے بچانا ہے، زرداریوں اور شریفوں کے پاس لوٹی دولت کا جواب نہیں۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس پالیسیوں سے مختلف محاذوں پر کامیابیاں مل رہی ہیں، این ایچ اے کے تمام منصوبوں میں جی آئی ایس کا اطلاق کریں گے، حیدرآباد سکھر موٹروے کی ایکنک نے منظوری دے دی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے سے عوام کو ریلیف ملے گا، چیلنجز کے باوجود معاشی صورت حال میں بہتری آئی۔
اُن کا کہنا تھا جولائی میں زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، معیشت میں بہتری سب کے سامنے ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار غذائی قلت کے پروگرام کا آغاز ہوا، کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا، اداروں کی شفافیت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز ہے، زرمبادلہ کے ذخائر، اسٹاک مارکیٹ اور دیگر معاشی اشاریے بہتر ہوئے، رواں مالی سال چمن کراچی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔