اورکزئی: مسافر بس کھائی میں جاگری، 3 خواتین جاں بحق، 11 افراد زخمی!

کوہاٹ: اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اورکزئی سے خیبر جانے والی مسافر بس فیروز خیل کے علاقے بانڈہ میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو کلایہ اسپتال اور کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔