آئرن مین کا ایک منٹ میں 148 ناریل پھوڑنے کا عالمی ریکارڈ

اٹلی: آئرن مین کو فلموں میں تو طاقت کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہے، لیکن حقیقی دُنیا میں بھی اب ایک ایسا ہی مظاہرہ سامنے آیا ہے، جرمنی سے تعلق رکھنے والے مسلمان کھلاڑی محمد کریمنووچ نے ایک منٹ میں 148 ناریل توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، جس کی تصدیق خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

آئرن مین کہلانے والے محمد کریمنووچ اس سے قبل بھی 5 مرتبہ ایک ہاتھ سے سب سے زائد تعداد میں ناریل پھوڑنے کا اعزاز حاصل کرچکے، لیکن اس بار ان کی تعداد کچھ بڑھی اور اٹلی کے شہر میلان میں انہوں نے اس کا براہِ راست عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ یہ شو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نشر کیا جاتا ہے۔
اس بار ریکارڈ بنانے کی شرط یہ تھی کہ اس میں مقابل کھلاڑی کی موجودگی کی اجازت دی گئی تھی اور دونوں ہاتھوں سے ناریل توڑنے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم یہ ضروری تھا کہ ایک ہی ہاتھ کے ایک وار سے ناریل کو توڑا جائے ناکہ بار بار اس پر ہاتھ مارا جائے۔
محمد کریمنووچ کو بھی ہتھوڑے جیسے ہاتھوں والا کھلاڑی کہا جاتا ہے جو اس سے قبل بہت ساری اشیا توڑنے کے ریکارڈ بناچکے ہیں۔
تاہم اب میلان میں انہوں نے چھٹی مرتبہ ایک ہاتھ سے ایک منٹ میں 148 ناریل توڑے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔