مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور اسلام آباد، پنڈی کے نالوں میں طغیانی کا خطرہ

اسلام آباد: شدید بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مری میں لینڈسلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہورہی ہیں، جس کے باعث آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جس کے تحت راولپنڈی، گوجرانوالا، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج اور کل بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جب کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالا ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے، نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔