مُراد کا والدین کی اجازت کے بغیر بچوں کو ویکسین لگانے سے انکار

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس نے والدین کی اجازت کے بغیر بچوں کو ویکسین لگانے سے انکار کردیا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے لاہور ميں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں ویکسین لگانے سے پہلے والدین کو راضی کرنا ہوگا اور والدین کے ماننے پر ہی بچوں کو کرونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک اسکولز میں ویکسی نیشن کیمپس نہیں لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا اور اس متعلق محکمہ صحت سے بات چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ این سی او سی نے 12 سے 15 سال کے بچوں کو اسکولز میں ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن ڈرائیو تعلیمی اداروں میں شروع کی جائے گی اور اس سلسلے میں طلباء کی آسانی کے لیے تعلیمی اداروں میں ہی سہولت دی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔