ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی طبیعت بہتر، وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا

 

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی طبیعت میں بہتری آنے پر ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا، ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق رؤف صدیقی کو سی سی یو میں رکھا گیا ہے جب کہ کل مزید بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔
گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر داخلہ رؤف صدیقی کو ہائی کورٹ کے کیفے ٹیریا میں دل میں تکلیف ہوئی۔ ان کو میجر ہارٹ اٹیک کے دورے کے ساتھ این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا۔ اسپتال حکام کے مطابق رؤف صدیقی کی فوری طور پر پرائمری انجیو پلاسٹی کروائی گئی، جہاں پروفیسر عبدالحکیم نے ان کا پروسیجر کیا۔
پروسیجر کے بعد ان کو سی سی یو میں شفٹ کیا گیا۔ پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کے باعث پروسیجر کے بعد ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ 24 گھنٹے رؤف صدیقی وینٹی لیٹر پر رہے، اس دوران پروفیسر عبدالحکیم نے کچھ کچھ دیر کے دورانیے سے اُن کا معائنہ کیا۔
آج رؤف صدیقی کی طبیعت میں واضح بہتری آئی، جس کے سبب ڈاکٹروں نے ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹادیا، بعدازاں انہوں نے اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کرکے بات چیت بھی کی، اسپتال حکام نے بتایا کہ مزید بہتری کے بعد کل تک رؤف صدیقی کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔