بچھڑ جانے والے ماں، بیٹے 30 سال بعد بالآخر مل گئے

بیجنگ: 4 برس کی عمر میں اغوا ہونے والا چینی بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے جا ملا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لی جینگ وی کو اس کے پڑوسی نے 4 سال کی عمر میں انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا۔
لی جینگ وی نے ایک ویڈیو ایپ پر ہاتھ سے تیار کردہ نقشہ شیئر کیا۔ چینی نوجوان نے اپنی یادداشت پر مبنی نقشے میں گاؤں کی گلیاں، گھر اور اس کے اطراف کا خاکہ تیار کیا۔
جس کے بعد مقامی پولیس نے تیار کردہ خاکہ کی مدد سے لی جینگ وی کا گاؤں ڈھونڈ نکالا اور ماں بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جس سے مزید تصدیق ہوگئی۔
ڈی این اے ٹیسٹ میں تصدیق ہونے کے بعد چینی صوبے یننان میں 30 برس سے بچھڑے ماں بیٹے آپس میں مل گئے۔
گاؤں میں موجود اپنے گھر کا خاکہ پیش کرتے ہوئے لی جینگ وی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کا پڑوسی بہلا پھسلا کر گاؤں سے دور لے گیا اور پھر مجھے انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں فروخت کردیا۔
ماں اور بیٹے کے ملاپ کے مناظر انتہائی رقت آمیز تھے جس میں دونوں ایک دوسرے سے مل کر پھوٹ پھوٹ کررو پڑے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔