بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلیے ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کے لیے بات چیت جاری ہے، افغانستان کے لیے جو ہم کرسکتے تھے کررہے ہیں، افغانستان میں ہم امن اور بہتری چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے پر ہمارے بھارت کے ساتھ کوئی تعلق تو نہیں، مودی کو اگر پاکستان میں آنے سےدقت ہے تو نہ آئیں ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کرلیں، بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک فورم کو آگے لے کر چلنا چاہتا ہے، بھارت اس فورم پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے جب کہ پاکستان سارک کی میزبانی کے لیے مکمل تیار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔