آج جس مقام پر ہوں، اس کا سہرا سرفراز احمد کے سر بندھتا ہے، بابراعظم

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
ٹوئٹر (ایکس) پر لائیو سیشن کے دوران گزشتہ روز بابراعظم نے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی (سرفراز احمد) واقعی میرے بلے کی تعریف کرتے ہیں اور مسلسل اصرار کرتے ہیں، یہ میرا بیٹ ہے، میچ کے لیے دوسرے بیٹ کا انتخاب کریں، سیفی بھائی نے مسلسل میری حمایت کی آج جس مقام پر ہوں اس کا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا رُکن بننا میرا خواب ہے، بابراعظم سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سے ایک لیگ کو چننے کا کہا گیا تو مڈل آرڈر بیٹر نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔