چاند کی سیر زمین پر، کیسے ممکن؟

دبئی: اب چاند کی سیر کے لیے خلا میں جانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ کچھ سال بعد چاند کی سیر زمین پر ممکن ہوسکے گی۔ یو اے ای میں چاند کی شکل کا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں ٹھہرنے والے زمین پر رہ کر ہی خلا کی سیاحت کا لطف اٹھا سکیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں 5 بلین ڈالرز کی لاگت سے چاند کی شکل کا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔ مون ورلڈ ریزورٹ میں سالانہ ایک کروڑ افراد قیام کرسکیں گے۔ ہوٹل کی عمارت کی تعمیر 48 ماہ میں مکمل ہوگی۔
چاند کی شکل کے ہوٹل میں مہمان صفر کشش ثقل، چاند کی سطح پرچہل قدمی اور چاند گاڑی کی سیر کا لطف اٹھاسکیں گے۔ چاند کی شکل کے ہوٹل کی لمبائی 200 میٹرز سے زیادہ ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔