لاکھوں گھر تباہ، سیلاب زدگان مخیر افراد کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ ہوگئے ہیں، لاکھوں لوگ مخیر افراد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ روانہ ہونے سے قبل نور خان ایئربیس پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمرقند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، تمام سربراہان مملکت کا سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پرشکریہ ادا کیا، حکومت کی جانب سے کی گئی ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں سے سربراہان مملکت کو آگاہ کیا، فی خاندان 25 ہزار روپے کی مالی امداد کے حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہوگئے ہیں، مخیر افراد سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں، سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے گئے، چھوٹے بچوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے، بچوں کی خوراک کا بندوبست کرنا بہت بڑی خدمت ہوگی، بچوں کو دودھ اور کمبلوں کی اشد ضرورت ہے، لاکھوں لوگ مخیر افراد کی طرف دیکھ رہے ہیں، متاثرین کواس وقت گرم کپڑوں اور رضائیوں کی بھی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشترکہ کیے جانے والے سروے میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، افواج پاکستان اور سرکاری ادارے مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں، صوبائی حکومتیں بھی متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سیلاب سے متاثرہ کروڑافراد امداد کے منتظر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔