محمد رضوان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان شاندار کارکردگی پر آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
محمد رضوان کو ماہ ستمبر کا آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ستمبر میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا تھا۔
محمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔
دوسری جانب بھارت کی ہرمن پریت کور آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔
رضوان کے ہمراہ آسٹریلیا کے کیمرن گرین نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ شارٹ لسٹ ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔