حریم شاہ کا سیکیورٹی کیلیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی: آئے روز نت نئے تنازعات کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکیورٹی کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔
حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچیں، جہاں انہوں نے ہائی کورٹ میں اپنی سیکیورٹی کے لیے درخواست دائر کردی۔
دائر درخواست میں حریم شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں، اس لیے انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

حریم شاہ کے وکیل منیر احمد نے بتایا کہ درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے جب کہ درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے، 3 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔