راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بزدل قرار دے دیا

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میں چین کو جواب دینے کی ہمت نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم مودی میں ملک کی سرحدوں اور نظریات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت اور اہلیت نہیں ہے۔
کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میں چین کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں، مودی کی بزدلی نے بھارتی فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں کردیں اور بھارت میں کسی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جب سے مودی کی حکومت آئی ہے چین کی جانب سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے اور اس حکومت میں بھارتی فوج کو جتنا نقصان پہنچا اُتنا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے راہول گاندھی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کو کچھ کہنے سے قبل اپوزیشن لیڈر کو اپنے پردادا جواہر لعل نہرو سے پوچھنا چاہیے جنہوں نے چین کو بھارت کی زمین دے دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔