جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 4 جوان شہید!

جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اظہار تعزیت اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔