موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز غیر ملکی ایئرلائن سے گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئیں۔
وزارت صحت کے مطابق موڈرنا ویکسین کوویکس سہولت کے ذریعے پاکستان کو ملی ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 261 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2 ہزار 383 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ڈی ایچ او اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہری جلد از خلد ویکسی نیشن کروائیں۔
این سی او سی کے مطابق ایک دن میں مزید 32 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔ 21 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہوا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 752 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 799 ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی۔
کورونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 19 اور پنجاب میں 5 اموات ہوئیں۔ کے پی 3، بلوچستان 3، اسلام آباد 1 اور گلگت بلتستان میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔