قومی ٹیم میں آنا باعث فخر، ملک کو ورلڈکپ جتوانے کی خواہش ہے: ڈاہانی

بارباڈوس: پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر شاہ نواز ڈاہانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ہے، تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواہاں ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ نواز ڈاہانی کا کہنا تھا کہ وکٹ لینے کی سلیبریشن کارلوس بریتھ ویٹ نے سکھائی، اب شاہ نواز ڈاہانی پہلے سے زیادہ محنت کرتا دکھائی دے گا۔ لاڑکانہ سے قومی کرکٹ ٹیم میں آنا میرے لیے باعث فخر ہے ۔
شاہ نواز ڈاہانی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ ہے، خوش قسمت ہوں مجھے اس میں کھیلنے کا موقع ملا۔ ملتان سلطانز میں لیجنڈ کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رہا۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو مجھ سے امیدیں ہیں، میں ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔