اداکارہ مریم انصاری کی کرکٹر معین خان کے بیٹے سے شادی!

کراچی: پاکستان کے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مریم انصاری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جنہیں ٹی پنک رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ہی ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم انصاری کی شادی میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ مریم انصاری نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔