حسن میچ، رضوان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

راولپنڈی: دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ گیند بازی سے جنوبی افریقن بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے حسن علی کو مین آف دی میچ اعزاز سے نوازا گیا۔
محمد رضوان بھی مین آف دی سیریز ایوارڈ لینے میں کامیاب رہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ اور سیریز پاکستان کے نام!

حسن علی نے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ رضوان نے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی تھی۔
خیال رہے پاکستان نے مہمان جنوبی افریقا کو سیریز میں دو صفر سے شکست دی ہے۔

 پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان جنوبی افریقا کو 95 رنز سے شکست دے کر 2-0 سے سیریز جیت لی۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 370 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 274 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔