ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں!

کراچی: معروف میزبان، اداکارہ ندا یاسر کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کرگئیں۔ فہمیدہ نسرین معروف ٹی وی پروڈیوسر کاظم پاشا کی اہلیہ تھیں۔
ندا یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
ندا یاسر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ‘ہماری پیاری، مضبوط اور لڑنے والی والدہ ہمیں تنہا چھوڑ گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون’۔
گزشتہ روز ندا یاسر کی بہن اسپورٹس اینکر سویرا پاشا کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی تھی۔

سویرا پاشا نے لوگوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں، کیا پتا کسی کی دعا لگ جائے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ سال جب یاسر نواز اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے گئے ہوئے تھے تو ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔