سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کا انکشاف

آسٹریلیا: سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی کرکٹرز نے اپنا بھاری بھر کم سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے گزشتہ روز سڈنی پہنچی، ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد قومی کرکٹرز نے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد رضوان اور وسیم جونیئر سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بھاری بھر کم سامان ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو شرم آنی چاہیے، کرکٹرز کے ساتھ ایسا سلوک کرنا بے عزتی کی بات ہے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم 6 دسمبر سے 10 دسمبر تک ٹور میچ میں حصہ لے گی، بعدازاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔