ملک ریاض کے ’عمران‘ کا پیغام ’زرداری‘ کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی

اسلام آباد: پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر مملکت ’آصف زرداری‘ کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘
بات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروادیں، آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے۔‘‘
پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جواب میں کہتے ہیں کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ پھر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔‘
گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔اس آڈیو میں ملک ریاض بظاہر عمران خان کا پیغام مصالحت کے لیے آصف زرداری کو پہنچا رہے ہیں لیکن ماضی میں وہ آصف زرداری کو انتہائی برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔