ملکہ برطانیہ کے 70 سال پورے ہونے پر 15 کلو وزنی سونے کا سکہ تیار

لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کو 70 سال مکمل ہونے پر شاہی ٹکسال کی جانب سے ساڑھے 8 انچ قطر کا سونے کا سکہ تیار کیا گیا ہے جس کا وزن 15 کلو گرام ہے اور اس کا ڈیزائن خود ملکہ نے منظور کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 96 سالہ الزبتھ دوم اپنے والد کے انتقال کے بعد 1952 میں ملکہ بنی تھیں اور اپنی تاج پوشی کی 70 ویں سالگرہ دیکھنے والی واحد ملکہ ہیں۔
ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے پلاٹینیئم جوبلی مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن منایا گیا۔ یہ جشن اگلے 4 ماہ تک جاری رہے گا۔ اس تاریخی موقع پر ایک پرائیویٹ کلکٹر نے سونے کا خصوصی سکہ تیار کروایا ہے۔
اس سکے کے دونوں اطراف کے ڈیزائن کو ملکہ نے خود منظور کیا تھا۔ 400 گھنٹوں کی مشقت سے تیار ہونے والے سکے کی قیمت 15 ہزار پاؤنڈز یعنی 38 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
اعلیٰ ترین معیار کے اس سکے کو ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے جو برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکہ بھی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔