ماہرہ کو بطور سزا میگا پروجیکٹس میں کاسٹ نہیں کیا، خلیل الرحمٰن

کراچی: اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہنے والے معروف مصنف خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماہرہ کو سزا کے طور پر مشہور ڈرامے اور فلمیں نہیں دیں۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو اگلے چند دنوں میں معاف کرنے والے ہیں، کیونکہ ماہرہ نے ان کی زندگی پر بنا سیریل کیا ہوا ہے۔
خلیل قمر نے کہا کہ ماہرہ اور میرا بڑا عزت والا رشتہ تھا مگر ماہرہ نے بے وقوفی کردی، جب ماروی سرمد والا معاملہ ہوا تو دوسرے دن اس نے ایک گندا اور گھٹیا ٹوئٹ کردیا، اُس کی پاداش میں اسے میگا پروجیکٹ میرے پاس تم ہو ملا اور نہ ہی لندن نہیں جاؤں گا ملی۔
انہوں نے کہا کہ فلم لندن نہیں جاؤں گا میں ماہرہ ہوتی اگر اس نے یہ گناہ نہ کیا ہوتا اور بھی بہت سی غلطیاں تھیں۔


خیال رہے کہ کچھ دن قبل ماہرہ خان نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جو کچھ بھی انہوں نے ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف کہا، دراصل اس کی قیمت انہوں نے اپنے کام سے ہاتھ دھونے کی صورت چکائی اور ان کی بولنے کی وجہ سے وہ کام سے محروم ہوئیں۔
خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔